: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
ریاض،19مارچ(ایجنسی) من میں حوثی ملیشیا اور سابق معزول صدر علی عبداللہ صالح کے ہمنوا جنگجوؤں نے فائر بندی معاہدے کی صریح خلاف ورزی کرتے ہوئے سعودی عرب کی بین الاقوامی سرحد کی خلاف ورزی کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔ یمنی علاقے سے باغیوں کی جانب سے داغے جانے والے راکٹ سعودی علاقے میں گرے جن سے متعلق عمارتوں کو نقصان پہنچا۔ سرحدی علاقوں میں فوجی کارروائیاں نہ کرنے سے متعلق فائر بندی کی
خلاف ورزی کرتے ہوئے حوثی ملیشیا اور عبداللہ صالح کے جنگجوؤں نے سعودی علاقے میں رہائشی کالونیوں کو نشانہ بنایا جس سے کچھ عمارتوں کو گزند پہنچا۔ سعودی عرب کی سرحدی کورنری صامطہ کی الروحہ اور الرکوبہ کالونیوں پر متعدد راکٹ گرے، ان میں ایک راکٹ مسجد پر اس وقت لگا جب وہاں نماز جمعہ کا خطبہ جاری تھا۔ راکٹ کے شارپنل لگنے اور دھماکے سے مسجد کی کھڑکیوں کے شیشے ٹوٹ گئے، تاہم اس سے نمازی محفوظ رہے۔ مسجد کے قریب واقع دیگر عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا۔